ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان کی پونچھ اور راجوری میں پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی پونچھ اور راجوری میں پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

Mon, 03 Apr 2017 21:16:35    S.O. News Service

نئی دہلی،3/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر پیشگی چوکیوں پر فائرنگ کر کے اور مارٹر سے گولے داغ کر آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر واقع ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر صبح ساڑھے نو بجے سے چھوٹے ہتھیاروں، خودکار ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ پیشگی چوکیوں پر تعینات ہندوستانی جوانوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ ابھی جاری ہے۔ماٹر سے بھاری فائرنگ سے سرحدی دگوار علاقے میں رہنے والے لوگوں کے درمیان ہل گئے۔گزشتہ یکم اپریل کو اسی علاقے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او)ڈپٹی صوبے دارایس سانایائیما سوم آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ایک افسر نے بتایا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ایک دوسرے معاملے میں پاکستانی فوجیوں نے راجوری ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں آج علی الصباح پیشگی چوکیوں پر فائرنگ کی اور گولے داغے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی جوانوں نے اس کابھی جواب دیا اور فائرنگ دوپہر 11بجے تک جاری رہی۔گزشتہ مارچ کے مہینے میں پاکستان نے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی 4 بار خلاف ورزی کی۔


Share: